دستکیدستکی
راہ دیکھتی ہے، تری
فیڈریکو گارشیا لورکا سے میری پہلی شناسائی 2015ء میں ہوئی۔ ہمارے ایک دوست، لورکا کی شاعری پر ہسپانوی عربی شعراء کے اثرات، کی تحقیق میں مگن تھے، ہسپانوی اور عربی نہ جانتے تھے البتہ انگریزی خوب پڑھ رکھی تھی۔ نت نئی کتابیں، یہ مشکل مشکل نام! ہم نے بہ دقّتِ ہزار...
ایمیلی ڈکنسن کی نظم کا لاجواب ٹکڑا ہم سے اکثر کو حفظ ہے، Forever is composed of Nows.اس سے ملتی جلتی بات بورخیس نے بھی کی ہے: The world, unfortunately, is real۔ بات یہ ہے کوئی کتنا ہی ماضی پرست کیوں نہ ہو، جینا اسے حال ہی میں پڑتا ہے۔ حسن مانیے یا قبح، زندگی …
لاہور کی علمی تاریخ میں دل چسپی رکھنے والے آگاہ ہیں کہ شمالی ہندوستان کی پہلی طِبّی درس گاہ، جسے دنیا کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کے نام سے جانتی ہے، کا اولین نام، لاہور میڈیکل اسکول (1860ء) تھا۔ یہ میڈیکل اسکول موجودہ گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کے …
شہر میں پتنگ بازی کا شہرہ ہے۔ نظریں آسمان پر ہیں اور دل کنکوے پر۔ ہاتھ میں ڈور کا گھچا ہے۔ ڈور بھی کیسی : کٹیلی ہو نہ لچکیلی، چمکیلی ہو نہ گیلی۔ ناک، منہ، گردن کی سنگینی ہے، یارو یہ بسنت کی نمکینی ہے۔ فروری کے پہلے ہفتے آبی کٹورے میں مچھلیاں اُبھریں گی۔
محاورے زندگی سے خالی نہیں ہوتے، ان میں بزرگوں کا تجربہ ساق ساق بھرا ہوتا ہے۔ ہم سب نے سن رکھا ہے، آنکھ اوجھل پہاڑ، لیکن ماننے میں سستی کرتے ہیں۔ حالاں کہ، اس سے زیادہ راستی کی بات شاید ہی کوئی ہو۔ سامنے کی چیزیں پَل بھر میں دھندلانے لگتی ہیں۔ سارا قصہ یہ …